0
Sunday 9 Jul 2017 22:33

اسکرپٹ لکھنے والے نواز شریف کا سیاسی قتل کرنا چاہتے ہیں، طلال چودھری

اسکرپٹ لکھنے والے نواز شریف کا سیاسی قتل کرنا چاہتے ہیں، طلال چودھری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے لے کر تمام اقدامات متنازع ہیں، پہلے دھرنا ہوا، پھر دھرنا ٹو ہوا اور اب دھرنا تھری ہونے جارہا ہے، سارا پاکستان وزیراعظم بن سکتا ہے، عمران تم وزیراعظم نہیں بن سکتے، تم صرف ٹشو پیپر ہو اور اب دوبارہ استعمال ہوجاؤ گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے والے دیکھیں ہم اصل شیر ہیں، اسکرپٹ لکھنے والے نواز شریف کو ہٹانا چاہتے ہیں، انہیں نے بھٹو کو ایک فیصلے سے جان سے مار دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اور شیخ رشید اپنی حسرتوں سے تنگ ہیں، مگر پاکستانی قوم انہیں کسی طور بھی قبول نہیں کر رہی اور اب دوبارہ اسکرپٹ رائٹر کے ہاتھوں استعمال ہوجائیں گے اور خود کو زندہ رکھنے کے لئے یہ لوگ دوبارہ کالعدم تنظیموں کو جمع کریں گے، ایک تبدیلی والا سارا کوڑا بنی گالا میں جمع کررہا ہے، تحریک انصاف کوڑے کے ساتھ کونسی تبدیلی لائے گی؟ کٹھ پتلیوں کا تماشا جاری ہے، اسکرپٹ لکھنے والوں نے بھٹو کا قتل کیا جسے تاریخ میں کبھی اچھا نہیں گردانا گیا، لیکن اب یہ لوگ نواز شریف کا سیاسی قتل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہرطرف کچرا اور گندگی ہے جو کچرا نہیں اٹھا سکے وہ دوبارہ حکومت کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب آپ کہتے ہیں شیر بنیں، ہم نام کے ہی نہیں کام کے بھی شیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 652097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش