0
Monday 10 Jul 2017 17:29

متنازعہ خبر کی اشاعت، جنگ گروپ کو سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کردیا

متنازعہ خبر کی اشاعت، جنگ گروپ کو سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی امور آئی ایس آئی کے حوالے کرنے کی متنازع خبر شائع کرنے پر روزنامہ جنگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے جنگ گروپ اور دی نیوز کے مالکان میر شکیل الرحمان، میر جاوید الرحمان اور خبر دینے والے رپورٹر احمد نورانی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس اعجاز نے ریمارکس دیے کہ دی نیوز اور جنگ گروپ کی خبر براہ راست توہین عدالت ہے، آئین کے تحت کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے سرکاری اشتہارات کی مد میں حکومتی اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو سرکاری اشتہارات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ حکومت نے کس میڈیا گروپ کو کتنے اشتہار دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر جج نے کمرہ عدالت میں موجود جنگ گروپ کے نمائندے کو روسٹرم پر طلب کرکے خبر سے متعلق استفسار کیا، جس پر جنگ گروپ کے نمائندے نے کہا کہ جس رپورٹر نے خبر شائع کی، وہ میں نہیں۔ جسٹس اعجاز نے ریمارکس دیے کہ جس نے خبر فائل کی وہ چھپ کر بیٹھا ہے، جنگ کے رپورٹر احمد نورانی نے جج سے رابطہ کرنے کی جرات کیسے کی، عدالت کے جواب کے باوجود صحافی نے دو بار رابطے کی کوشش کی، دی نیوز اور جنگ گروپ کی یہ خبر براہ راست توہین عدالت ہے، ماضی میں بھی ایک وزیراعظم نے جج سے رابطے کی کوشش کی جس کا نتیجہ سب کو پتہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 652286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش