0
Saturday 16 Apr 2011 09:46

ڈرون حملے،پاکستان کو وضاحت ضروری نہیں،ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے، امریکا

ڈرون حملے،پاکستان کو وضاحت ضروری نہیں،ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے، امریکا
لندن:اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا اور سی آئی اے چیف لیون پنیٹا کے درمیان امریکہ میں ملاقات سے متعلق امریکی عہدیداروں کی جانب سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، اور اب برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کو ڈرون حملوں پر پاکستان کو کوئی وضاحت پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق سی آئی اے نے ڈرون حملوں پر مشاورت کیلئے آمادگی تو ظاہر کی لیکن یہ بھی واضح کر دیا کہ ڈرون حملوں کی وضاحت پیش نہیں کی جائے گی۔ خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکیوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے جس سے سی آئی اے کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل کے انکشافات میں کہا گیا تھا کہ سی آئی اے نے پاکستان میں اہلکاروں کی تعداد میں کمی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ڈرون حملے روکنے کے مطالبہ ناقابل قبول قرار دیا تھا۔
امریکی حکام نے بتایا ہے پاکستان کا یہ مطالبہ کہ ڈرون حملے بند کئے جائیں قابل قبول نہیں، امریکی حکام نے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈرون حملوں میں خاطر خواہ کمی لانے کیلئے بُش دور کے انتہائی اہم اہداف کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کی تجویز دی تھی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کی حفاظت سی آئی اے کی ذمہ داری ہے اور لیون پینیٹا ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے امریکیوں کو خطرہ لاحق ہو۔


خبر کا کوڈ : 65559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش