0
Friday 15 Apr 2011 11:36

امریکی ہٹ دھرمی،پاکستانی احتجاج مطالبات نظرانداز،سی آئی اے پاکستان میں آپریشن بند نہیں کرے گی، امریکی عہدے دار

امریکی ہٹ دھرمی،پاکستانی احتجاج مطالبات نظرانداز،سی آئی اے پاکستان میں آپریشن بند نہیں کرے گی، امریکی عہدے دار
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پاکستان میں شدت پسندوں کے خلاف اپنا آپریشن بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ ایک سینئر امریکی عہدے دار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سی آئی اے پاکستان میں کارروائیاں بند نہیں کرے گی اور پاکستان کے اعتراضات کے باوجود مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ امریکی اہلکار کے مطابق سی ائی اے کے چیف لیون پینیٹا نے ورجینیا میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو اس بات سے آگاہ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی عوام کا تحفظ ان کی بنیادی ذمے داری ہے اور وہ آپریشن بند نہیں کریں گے۔
امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا نے اپنے امریکی ہم منصب سے ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سی آئی اے اور اسپیشل فورسز کے آپریشنز پر بھی کڑی تنقید کی۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے اعتراضات کے باوجود سی آئی اے کے پاس پاکستان میں اپنے آپریشنز معطل کرنے سے متعلق کوئی پلان نہیں۔ سی آئی اے چیف لیون پنیٹا نے اس بارے میں اپنے پاکستانی ہم منصب کو بتایا ہے کہ امریکی شہریوں کا تحفظ انکی اولین ذمہ داری ہے اور وہ آپریشن معطل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔



خبر کا کوڈ : 65420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش