1
0
Friday 22 Apr 2011 12:09

لوئر کرم ایجنسی میں شدت پسندوں نے طوری بنگش قبائل کے 8 مغویوں کو ذبح کر کے نعشیں جلا دیں

لوئر کرم ایجنسی میں شدت پسندوں نے طوری بنگش قبائل کے 8 مغویوں کو ذبح کر کے نعشیں جلا دیں
کرم،مہمند ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم ایجنسی میں شدت پسندوں نے طوری بنگش قبائل کے 8 مغویوں کو ذبح کر کے نعشیں جلا دیں۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں پھر کشیدگی پیدا ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 25 مارچ کو لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ بگن میں شدت پسندوں نے طوری بنگش قبائل کی مسافر کوچز پر حملہ کر کے تین مسافروں کو قتل جبکہ 40 مسافروں کو اغواء کر لیا تھا، 28 دن گزرنے کے باوجود بھی پولیٹیکل انتظامیہ و سکیورٹی فورسز اور گرینڈ قبائلی جرگہ مغویوں کو بازیاب کرانے میں ناکام رہا، 40 مغوی مسافروں میں سے آٹھ مسافروں کو ذبح کر کے ان کی لاشوں کو جلا دیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان کرم ایجنسی نے لاشوں کو لوئر کرم میں ایف سی اور پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا، نعشیں قبائل کے حوالے کر دیں۔
ادھر مہمند ایجنسی تحصیل بائیزئی میں طالبان نے افغانستان سے مال لانے والے تین ہینو ٹرکوں کو روک کر انہیں آگ لگا دی جبکہ ڈرائیور محب علی اور کنڈکٹر یوسف کو قتل کر دیا جبکہ دو ڈرائیور فرار ہو گئے۔ طالبان نے قتل کرنیکی ذمہ داری قبول کر لی۔
خبر کا کوڈ : 67077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

What a great rseuorce this text is.
ہماری پیشکش