0
Tuesday 26 Sep 2017 17:50

5 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 41 ماتمی جلوس، 174 مجالس عزا برپا کی جائیں گی

5 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 41 ماتمی جلوس، 174 مجالس عزا برپا کی جائیں گی
اسلام ٹائمز۔ آج 5 محرم الحرام کو ضلع ملتان میں علم و ذوالجناح کے برآمد ہونے والے جلوسوں میں 27 لائسنسی اور 14 روائتی جلوس شامل ہیں۔ ملتان شہر اور گرد و نواح میں 32، بستی ملوک میں 1، شجاع آباد میں 6 اور جلال پور کے علاقوں میں 2 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔ آج شام 6 بجے آستانہ کپڑی پٹولیاں سے علم و ذوالجناح کا لائسنسی جلوس نکالا جائے گا جو پاک گیٹ، حرم گیٹ اور باغ بیگی سے ہوتا ہوا رات 12 بجے شاہ رسال پر اختتام پذیر ہو گا۔ محلہ جال شیخ موسی سے بھی شام 7 بجے علم و ذوالجناح کا لائسنسی جلوس برآمد ہو گا جو گلی جلال سے ہوتا ہوا پاک گیٹ کے راستے شاہ رسال اختتام پذیر ہو گا۔ کینٹ میں رات 9 بجے آستانہ لال کرتی سے علم و ذوالجناح اور تعزیہ کا لائسنسی جلوس نکالا جائے گا جو اوپل شہید روڈ، مین بازار اور محفوظ چوک سے ہوتا ہوا رات 12 بجے واپس آستانہ لال کرتی میں اختتام پذیر ہو گا۔ اسی طرح تھلہ سادات دہلی گیٹ، آستانہ قصاب پورہ، محلہ جھک، امام بارگاہ حیدری کمیٹی، آستانہ کاشی گراں، آستانہ کمنگراں، آستانہ خلاصی لائن، آستانہ بھیدی پوترا، آستانہ ماتم واہ اور دیگر مقامات سے بھی چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے۔ آج 5 محرم الحرام کو ملتان شہر اور گرد و نواح میں 142، قادر پور راواں میں 5، بدھلہ سنت میں 1، بستی ملوک میں 5، شجاع آباد میں 16، راجہ رام میں 5 اور جلال پور میں 8 مجالس عزا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 672146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش