0
Saturday 23 Apr 2011 14:20

مصر میں زیارتگاہوں اور مقدس مقامات پر حملوں میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے، محمد الدرینی

مصر میں زیارتگاہوں اور مقدس مقامات پر حملوں میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے، محمد الدرینی
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مجلس اعلای اہلبیت مصر کے صدر جناب محمد الدرینی نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں انقلاب مخالف سرگرمیاں اور مقدس مقامات اور زیارتگاہوں پر حملوں اور انکی توہین میں ملوث سلفی اور تکفیری گروہوں کو سعودی عرب می حمایت اور آشیرباد حاصل ہے۔ یہ بات انہوں نے فارس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
محمد الدرینی نے سلفی گری کو مصر کے اسلامی انقلاب کیلئے انتہائی شدید خطرہ قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب سلفی اور تکفیری گروہوں کی حمایت کے ذریعے عوامی انقلاب کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع مصر کے انقلاب میں اپنے اہلسنت بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ شریک تھے بلکہ شیعہ مسلمانوں نے حسنی مبارک کے خلاف اپنی مہم کا آغاز انقلاب کی کامیابی سے 5 سال پہلے سے شروع کر رکھا تھا۔
مجلس اعلای اہلبیت کے صدر نے کہا کہ ہم سعودی عرب پر دباو ڈالیں گے کہ وہ مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی بیرونی ملک سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 67249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش