0
Friday 29 Sep 2017 11:55

اسلام کے نام پر دہشتگردی، قتل و غارت گری اور فرقہ واریت خلاف اسلام ہے،عبدالوحید روپڑی

اسلام کے نام پر دہشتگردی، قتل و غارت گری اور فرقہ واریت خلاف اسلام ہے،عبدالوحید روپڑی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ ملک میں امن امان کی خراب صورتحال خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے، ہم خرافات کو تو اپنا لیا لیکن جو اصل تعلیم تھی اسے چھپا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں، خلفاء راشدین اور حضرت امام حسینؑ کا طرز زندگی اختیار کئے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے قاری فیاض اور مولانا جابر سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلام کے نام پر دہشتگردی، قتل و غارت گری اور فرقہ واریت خلاف اسلام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیخلاف بیرونی سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنائیں گے، ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، یہ بیرونی سازش ہے جو اسلام کو کمزور کرنے کیلئے شیعہ سنی فسادات کی شکل میں کی جاتی ہے اور اس فساد کا نقصان شیعہ اور سنی کو نہیں بلکہ اسلام کو ہوتا ہے، اس لئے شیعہ سنی علماء کو اتحاد اور وحدت کیلئے کام کرنا چاہیے اور اپنے اپنے پیروکاروں کو بھی وحدت کی تعلیم دینی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 672862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش