0
Thursday 5 Oct 2017 19:41

فاٹا اصلاحات و انضمام میں تاخیر، ارکان پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ

فاٹا اصلاحات و انضمام میں تاخیر، ارکان پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سامنے ارکان پارلیمنٹ نے فاٹا اصلاحات اور انضمام میں تاخیر کے خلاف مشترکہ احتجاجی کیمپ لگالیا ہے جس میں فاٹا سے رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی، شہاب الدین خان، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ، سینٹیر عبدالرحمان کے علاوہ قبائیلی مشران بھی شریک ہیں۔ احتجاج کرنے والے پارلیمنٹیرین نے بازؤوں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی ہیں اور ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ اسمبلی کے دیواروں پر مختلف بینرز لگائے گئے ہیں جن پر ایف سی آر کے خلاف اور فاٹا انضمام کے حق میں نعرے درج ہیں۔ احتجاجی کیمپ میں شامل ممبران پارلیمنٹ الحاج شاہ جی گل آفریدی، شہاب الدین خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائیلی علاقوں سے انگریزوں کے قانون ایف سی آر کو ختم کرکے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پشاور کا دائرہ اختیار بڑھایا جائے اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرکے این ایف سی ایوارڈ میں 3 فیصد حصہ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 674464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش