0
Thursday 19 Oct 2017 23:45

سیاستدان اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرپائے تو پھر عدلیہ اور فوج کو ہی کچھ کرنا پڑے گا، ریاض پیرزادہ

سیاستدان اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرپائے تو پھر عدلیہ اور فوج کو ہی کچھ کرنا پڑے گا، ریاض پیرزادہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے اپنی جماعت پر برس پڑھے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے خبردار کیا کہ اگر سیاستدان اپنی ذمے داریاں پوری نہ کرپائے تو پھر عدلیہ اور فوج کو کچھ کرنا پڑے گا۔ نوازشریف کو پہلے ہی کہا تھا کہ بحران آئے تو آرام سے بیٹھ جانا، طوفان آئے تو بندہ بیٹھ جاتا، بندہ مر جائے بیٹا بھی قبر میں نہیں اترتا، انصاف نہ ملنے کی ہٹ دھرمی سے نقصان ہوگا۔ ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی باتیں بھی نہیں مانی جا رہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا لوگوں کی نبض پر ہاتھ ہوتا ہے، انھیں پارٹی کی باگ ڈور سنبھال کر اسے بچانا چاہیئے۔ وفاقی وزیر نے آئی بی کی جعلی لسٹ پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور کہا ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ جس میں اپنی ہی حکومت میں ہمیں دہشت گرد قرار دے دیا جائے۔ ریاض پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ دنیا چڑھتے سورج کے ساتھ جاتی ہے، کسی کی قبر میں اس کا بیٹا بھی نہیں جاتا۔
خبر کا کوڈ : 677821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش