0
Thursday 28 Apr 2011 13:02

راولپنڈی،پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی،اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

راولپنڈی،پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی،اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی اے ایف روڈ پر اسلحہ سے بھرا ہوا ٹرک قبضے میں لے لیا۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں پی اے ایف کے نزدیک پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ پولیس چوکی قائم ہے۔ اس پر موجود اہلکاروں نے دوران چیکنگ ٹرک نمبر آئی ڈی ایس 3649 کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے اسلحے کی 31 پیٹیاں برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹیوں میں 12 بور کی 95 ریپٹرزگنیں،  98 پسٹلز، 80 ہزار گولیاں پیک کی گئی تھیں جب کہ آٹے کے تھیلوں میں سے بھی اسلحہ برآمد ہوا، ٹرک میں ریلوے پولیس کے تین اہلکار بھی سوار تھے۔ جنہوں نے بتایا کہ وہ اسلحہ اسلام آباد میں ڈیلر کو دینے جا رہے ہیں۔ ایس پی پوٹھوہار نے جنگ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اسلحہ اسلام آباد کے اسلحہ ڈیلر کا ہے اور ان کے پاس ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ لائسنس موجود ہے۔ لائسنس کی تصدیق کے لئے اسلام آباد انتظامیہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ائرپورٹ نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے، اس لئے فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 68439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش