0
Tuesday 28 Nov 2017 20:07

جامعہ پشاور کے طلبہ کا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جامعہ پشاور کے طلبہ کا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جامعہ پشاور کے طلبہ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یونیورسٹی یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیمرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر انتظامیہ کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹیوشن فیس میں 10 فیصد اضافے کا اعلان واپس لیا جائے اور ہاسٹلوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈے سکالرز اور ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے اور مستحق طلبہ کو وظائف جاری کئے جائیں۔ انہوں نے یونیورسٹی طلباء کو تحفظ کی فرہمی کو یقینی بنانے اور بی اے اور ایم اے پروگرام کے خاتمے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 686358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش