0
Wednesday 6 Dec 2017 09:50

راناثناءاللہ سے بڑا جھوٹا شاید ہی پاکستان میں پیدا ہو، خرم نواز گنڈا پور

راناثناءاللہ سے بڑا جھوٹا شاید ہی پاکستان میں پیدا ہو، خرم نواز گنڈا پور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حق اور سچ پر منبی فیصلہ دے کر اپنے وقار میں اضافہ کیا ہے، ابھی تو ابتدا ہے، ابھی تو بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استغاثے میں 127 پولیس افسران ملزم ہیں، ہمارے وکلا کی ٹیم رپورٹ چیک کر رہی ہے، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ سمیت پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا حکومت نے دھرنے کی دھمکی پر رپورٹ پبلک کی، رپورٹ کے تفصیلی جائزے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ خرم نواز گنڈاپور کا صوبائی وزیر قانون کے بارے میں کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ سے بڑا جھوٹا شاید ہی پاکستان میں پیدا ہو۔ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ سمیت پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے، ہمارا موقف یہ ہےکہ پولیس والوں نے خود سے کچھ نہیں کیا، انہیں احکامات دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 688024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش