0
Saturday 3 Feb 2018 18:32

شتونگ نالہ کو سدپارہ ڈیم میں شامل کرنے کے منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا، چیئرمین واپڈا

شتونگ نالہ کو سدپارہ ڈیم میں شامل کرنے کے منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا، چیئرمین واپڈا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ شتونگ نالہ کو سدپارہ ڈیم میں شامل کرنے کے منصوبے کا روائزپی سی ون اگلے ماہ فائنل کیا جائے گا، جس کے بعد اس منصوبے پر کام شروع ہوگا۔ اس کے ساتھ ہرپوہ ہائیڈرو پراجیکٹ کے تمام لوازمات اور ضاطے بھی تقریباً مکمل کیے جاچکے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں اس منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ باتیں سپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد اور صوبائی وزیراطلاعات اقبال حسن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ وزیراطلاعات جی بی سے ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے کہا کہ شتونگ نالہ کے پی سی ون پر کچھ اعتراضات تھے جنہیں دور کر دیا گیا ہے اور یہ آئندہ ماہ میں فائنل ہوگا، جبکہ ہرپوہ پاور پراجیکٹ پر آئندہ سیزن میں کام شروع ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ شتونگ ناکہ کو شروع میں سدپارہ ڈیم میں شامل کیا جانا تھا لیکن اس کو منصوبے سے خارج کرنے کے بعد ڈیم منصوبہ ادھورا رہ گیا تھا۔ شتونگ نالہ ڈیم میں شامل ہونے کی صورت میں بجلی کی پیداواری صلاحیت دوگنی ہوجائے گی جبکہ آبپاشی کے لئے بھی وافر پانی میسر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 701954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش