0
Sunday 4 Feb 2018 12:55

کامرہ، والد کی فائرنگ سے دو بیٹیاں اور بیوی جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

کامرہ، والد کی فائرنگ سے دو بیٹیاں اور بیوی جاں بحق، بیٹا شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ کامرہ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر فیملی پر فائرنگ کی ہے، فائرنگ کی زد میں آکر دو بیٹیاں اور بیوی موقع پہ ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بیٹے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کامرہ کینیٹ میں تھانہ صدر کی حدود ماڑی گاؤں میں باپ نے دو بیٹیوں اور بیوی کو قتل کیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 702135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش