0
Sunday 4 Feb 2018 13:47

بنوں، جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

بنوں، جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے غوری والہ میں پیش آیا، جہاں گھات لگائے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما پر اندھا دھند گولیاں برسائی اور فرار ہوگئے، تاہم ملک طفیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کی متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما کی موت کی خبر سنتے ہی کارکنان میں سخت اشتعال پھیل گیا ہے اور انہوں نے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 702151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش