0
Tuesday 10 May 2011 07:47

عوام کو منتحب نمائندوں کے ذریعے اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،ایبٹ آباد آپریشن پر موثر،باضابطہ ردعمل نہ ہونے سے عوام کا غصہ بڑھ رہا ہے،کیانی

عوام کو منتحب نمائندوں کے ذریعے اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،ایبٹ آباد آپریشن پر موثر،باضابطہ ردعمل نہ ہونے سے عوام کا غصہ بڑھ رہا ہے،کیانی
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد واقعہ پر ناکافی باضابطہ ردعمل سے عوام میں مایوسی بڑھی، نامکمل معلومات اور تکنیکی تفصیلات کے فقدان کے باعث قیاس آرائیاں اور غلط رپورٹنگ ہو رہی ہے، منتخب نمائندوں کے ذریعے عوام کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ جنرل کیانی نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ایبٹ آباد واقعہ سے متعلق سیکورٹی ایشوز پر بریفنگ کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل کیانی نے پیر کو راولپنڈی، کھاریاں اور سیالکوٹ چھاؤنیوں میں افسران سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے ایبٹ آباد کے واقعہ کے ایک نکاتی ایجنڈا پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ایبٹ آباد کا واقعہ عوام کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، نامکمل معلومات اور تکنیکی تفصیلات کے فقدان کے نتیجہ میں قیاس آرائیاں اور غلط رپورٹنگ ہوئی ہے، ناکافی باضابطہ جواب کی بناء پر عوام کی مایوسی میں بھی اضافہ ہوا۔ پاکستان کے عوام کو معزز منتخب نمائندوں کے ذریعے اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔
 چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے درخواست کی ہے کہ ایبٹ آباد واقعہ سے متعلق سیکیورٹی ایشوز پر بریفنگ کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اہم سیکیورٹی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے جمہوریت کی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کے ذریعے قومی موقف کی تشکیل القاعدہ اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے خلاف پاکستان کی تاریخی کامیابیوں سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے موثر ترین راستہ ہے۔ پاکستان کے عوام کی فعال حمایت اور گرانقدر قربانیوں کے بغیر ایسا ممکن نہ ہوتا۔ آخر میں آرمی چیف نے شرکاء کے ساتھ کھل کر سوال و جواب کی نشست کی۔
خبر کا کوڈ : 70904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش