0
Tuesday 10 May 2011 08:41

ایبٹ آباد آپریشن پر معذرت نہیں کرینگے،اوباما پہلے کہہ چکے تھے جہاں اسامہ ہو گا وہاں یکطرفہ آپریشن ہو گا، امریکا

ایبٹ آباد آپریشن پر معذرت نہیں کرینگے،اوباما پہلے کہہ چکے تھے جہاں اسامہ ہو گا وہاں یکطرفہ آپریشن ہو گا، امریکا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا ایبٹ آباد آپریشن پر معافی نہیں مانگے گا، صدر اوباما پہلے کہہ چکے تھے جہاں اسامہ ہو گا وہاں یکطرفہ آپریشن ہو گا۔ وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن پر معذرت نہیں کرینگے، امریکا سمجھتا ہے پاکستان اسامہ کے معاملے کی تحقیقات کریگا، یہ تحقیقات پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کچھ اختلافات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اہم لیکن پیچیدہ ہیں، پاکستان سے اچھے تعلقات امریکی سلامتی کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک امریکا اعلیٰ قیادت تعاون سے متعلق تحفظات پر بات کرتے رہتے ہیں، اسامہ کی موجودگی پر پاکستان کو مکمل تحقیقات کیلئے کہا ہے، ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ اسامہ ایبٹ آباد میں کیسے رہ رہا تھا، امریکا اسامہ کی تینوں بیواؤں تک رسائی چاہتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 70908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش