0
Wednesday 11 May 2011 23:00

اسامہ کا قتل اوباما نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا

اسامہ کا قتل اوباما نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر نے اسامہ بن لادن کے قتل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اوباما فنڈ ریزنگ کے ذریعے انتخابات کے لیے ایک ارب ڈالر تک فنڈ اکٹھے کر سکتے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی امریکی اسپیشل فورسز کے کمانڈوز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد صدر اوباما نے نہایت ہوشیاری کے ساتھ اس کاروائی کو آئندہ انتخابات جیتنے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، خبر ایجنسی کے مطابق صدر اوباما نے ریاست ٹیکساس میں فنڈ ریزنگ کی دو تقریبات میں شرکت کی۔ وہ امریکی فورسز اور انٹیلی جنس اہل کاروں کو آپریشن کی کامیابی کا کریڈٹ تو دے رہے ہیں مگر اسے سیاسی مقاصد کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔ ان تقریبات سے انھیں 20 لاکھ ڈالر فنڈز ملنے کی توقع ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے اسامہ کی ہلاکت کے کارنامے پر اوباما کو آئندہ انتخابات میں انتخابی مہم کے لیے ایک ارب ڈالرز تک ملنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 71289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش