0
Tuesday 10 Apr 2018 14:04

بجلی چوری کا الزام سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ملک عامر ڈوگر

بجلی چوری کا الزام سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ملک عامر ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ 20 سالہ سیاسی کیریئر کے دوران ایک بھی کرپشن کا الزام ان پر عائد نہیں کیا جاسکا، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مخالفین نے میپکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے میٹر ریڈنگ کے بھونڈے اور سطحی الزامات لگا کر میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی شرمناک کوشش کی، جوکہ حقائق کے قطعی برعکس ہے، اس گمراہ کن پراپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، چوہدری خالد جاوید وڑائچ، ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ، ملک محمد عاصم ڈیہڑ اور تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ایک جھوٹا کیس بناتے وقت ان عقل کے اندھو کو یہ بھی خیال نہیں رہا کہ سردیوں میں ائیرکنڈیشنڈ نہیں چلائے جاتے، انہوں نے کہا کہ جس میٹر پر بجلی چوری کا ملبہ ڈالا جا رہا ہے اس کی خرابی کی رپورٹ جنوری میں درج کروائی گئی تھی اور اب جنوری کا معاملہ اپریل میں اٹھا کر عین الیکشن کے قریب میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ عابد شیر علی اور خواجہ آصف کے مابین واپڈا میں کرپشن پر بارہا جھڑپیں ہوچکی ہیں، میپکو میں کرپشن کے حوالے سے میری گفتگو پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں موجود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف ایگزیکٹو میپکو خود معاملہ کی انکوائری کریں۔
خبر کا کوڈ : 716995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش