0
Saturday 21 Apr 2018 13:06

موجودہ یزیدیت سے نبردآزما ہونے کیلئے بھی فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

موجودہ یزیدیت سے نبردآزما ہونے کیلئے بھی فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ دور عصر کی یزیدیت سے نبردآزما ہونے کیلئے فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگا، امام عالی مقام نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ نے دین اسلام کی شکل مجروح کرنے والوں کے ساتھ جس شجاعت سے مقابلہ کیا، آج اسی کی ضرورت ہے، امت مسلمہ کے انتشار کا واحد حل درِ اہلبیتؑ سے تمسک میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے وحدت سیکرٹریٹ سولجر بازار کراچی میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما آصف صفوی، ناصر حسینی، حیدر زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام عالی مقامؑ نے دین اسلام کی بقا کیلئے سب کچھ قربان کرکے یہ درس دیا ہے کہ دین اسلام ہر شے سے مقدم ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا امام حسینؑ نے 14 سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی، جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی بیشتر تکفیری گروہ یزیدی فکر کو پروان چڑھانے کے درپے ہیں، یہ لوگ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، شیعہ سنی وحدت نے انہیں ناکامی سے دوچار کیا ہے۔ صوبائی سیکریٹری جنرل نے امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ ہم سب سیرت حسینی ؑ کے حقیقی معنوں میں پیروکار بنیں۔
خبر کا کوڈ : 719447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش