0
Wednesday 25 Apr 2018 16:14

مصطفیٰ کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے

مصطفیٰ کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ مصطفیٰ کمال کی جانب سے دائر درخواست میں ادارہ شماریات، وفاقی حکومت، چیئرمین نادرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، جب کہ مصطفیٰ کمال نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق کراچی کی رجسٹرڈ آبادی 2 کروڑ 15 لاکھ ہے اور مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ 60 لاکھ ظاہر کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں کو مردم شماری میں شمار ہی نہیں کیا گیا، شہر کی آبادی دانستہ کم ظاہر کرکے جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا جب کہ مردم شماری میں نادرا سے بھی مدد نہیں لی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مردم شماری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے، کراچی میں صوبائی اور قومی اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 720467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش