0
Monday 7 May 2018 19:37

احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال میں ہونیوالے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن وقاص نذیر کو ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر ارکان میں ایس ایس پی گوجرانوالہ خالد بشیر چیمہ، ایس پی سی ٹی ڈی خالد گلزار اعوان سمیت آئی ایس آئی اور آئی بی سے ایک ایک رکن شامل ہوگا۔ بعض ذرائع کے مطابق ٹیم کا سرابرہ ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر کو بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی گرفتار ملزم عابد حسین سے تفتیش کے بعد اپنی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرے گی اور عابد حسین کے دیگر ساتھیوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزم عابد حسین کا تعلق مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ سے بتایا جا رہا ہے تاہم تحریک لبیک کی قیادت خادم حسین رضوی نے ملزم سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ہم گولی کی سیاست نہیں کرتے۔ ادھر دوسری جانب عابد حسین کے اہل خانہ گھروں کو تالے لگا کر غائب ہو چکے ہیں۔ جے آئی ٹی کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور واقعہ کے اصل ماسٹر مائنڈ تک پہنچا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 722904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش