0
Monday 16 May 2011 19:56

پاکستان کو امداد لینے سے انکار کر دینا چاہیے، حکومت مسائل حل کرنے کی اہل نہیں، فوج سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، نواز شریف

پاکستان کو امداد لینے سے انکار کر دینا چاہیے، حکومت مسائل حل کرنے کی اہل نہیں، فوج سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، نواز شریف
کراچی:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں تابعداری کی ذہنیت سے باہر آنا ہو گا اور اگر کوئی امداد بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے تو پاکستان کو خود امداد لینے سے انکار کر دینا چاہیے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل شجاع پاشا نے بتایا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو صدر و وزیراعظم نے رہا کروایا تھا، اگر امریکا یہ کہتا ہے کہ اس نے دیت کی رقم ادا نہیں کی تو پھر قوم کو آگاہ کیا جائے کہ کروڑوں روپے کس نے ادا کیے؟ مسلم لیگ ن فوج پر تنقید نہیں کر رہی، تاہم کوئی ادارہ یا شخصیت قانون سے بالاتر نہیں۔ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر قوم حقائق جاننے کی منتظر ہے اور یہ جاننا چاہتی ہے کہ اس کا پاسپورٹ پنجاب حکومت کے پاس ہے، لیکن وہ خو د کیسے ملک سے باہر چلا گیا؟ ایک پاکستانی کو کچلنے والی امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور اس کا ڈرائیور پاکستان کے حوالے نہیں کیا گیا۔ اس تمام تر صورتحال میں ہمارے اپنے لوگ ملوث ہے، جن کو سامنے لانا ہو گا۔ نوازشریف نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق کمیشن جلد بنانا چاہیے، موجودہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے، اگر حکمران اپنے اخراجات پچاس فیصد کم کر دیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مسائل حل کرنے کی اہل نہیں لگتی۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تابعداری والی ذہنیت اب پاکستان سے ختم ہونی چاہئے، صحیح راستے پر لانے کے لئے اگر تنقید ضروری ہے تو ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحران کوئی چیز نہیں، صرف اپنی سمت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، بحرانوں سے ملک کو نکال سکتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی حوالگی نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، اس کو چھڑانے میں اپنے لوگ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج سمیت کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔

خبر کا کوڈ : 72349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش