0
Tuesday 17 May 2011 18:22

ایبٹ آباد آپریشن پر آزادانہ کمیشن نہ بنایا گیا تو سخت لائحہ عمل اختیار کرینگے، میاں نواز شریف

ایبٹ آباد آپریشن پر آزادانہ کمیشن نہ بنایا گیا تو سخت لائحہ عمل اختیار کرینگے، میاں نواز شریف
ایبٹ آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کو دلدلوں میں پھنسادیا ہے۔ ڈرون حملے اور ایبٹ آباد آپریش پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہیں، این آر او زدہ حکمران پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے، وہ اقتدار کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستانی مفادات سے روگردانی کررہے ہیں، ایبٹ آباد آپریشن پر آزادانہ کمیشن نہ بنایا گیا تو سخت لائحہ عمل اختیار کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سلطان شیخ ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ ملک میں آگ وخون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، ڈرون حملوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری نے کروڑوں عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی طاقت سے حکومت کو گرا سکتے تھے لیکن ہم حکمرانوں کو راہ راست پر رکھ کر پانچ سال مکمل کرنے کا موقع دے رہے ہیں، اگر انہوں نے قبلہ درست نہ کیا تو فوری انتخابات کیلئے تحریک شروع ہوسکتی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ سینئر کارکنوں کی دل سے قدر کرتا ہوں اور انہیں کسی صورت دیوار سے لگانے کی اجازت نہیں دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 72558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش