0
Tuesday 17 May 2011 17:54

نوشہرہ جی ٹی روڈ پر نیٹو آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ

نوشہرہ جی ٹی روڈ پر نیٹو آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ
پشاور:اسلام ٹائمز۔نوشہرہ میں منگل کے روز خٹ کلے کے قریب نیٹو آئل ٹینکر پر نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ کیا گیا پولیس کے مطابق  آئل ٹینکر افغانستان میں نیٹو افواج کیلئے تیل لے جا رہا تھا  کہ جی ٹی روڈ پر اچانک نامعلوم سمت سے ٹینکر پر راکٹ حملہ کیا گیا راکٹ لگنے سے ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا تاہم ڈرائیور محفوظ رہا اور ٹینکرمیں موجود تیل بہہ گیا جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا، واقعہ کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 72588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش