0
Sunday 10 Jun 2018 21:23

تمام اہلسنت جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے متحد ہیں، ثروت اعجاز قادری

تمام اہلسنت جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے متحد ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت کے ووٹ کی تقسیم کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی، اہلسنت کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے اور اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے متحد ہیں، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو تقویت دینے والے عناصر استحصالی و سامراجی قوتوں کے پیروکار ہیں، نظام مصطفیٰ کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر پارٹی ٹکٹ لینے والے نامزد امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام کے حقیقی فلسفے امن، بھائی چارگی، محبت و اخوت اور احترام انسانیت کے پرچار سے اسلام و ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ و بیرونی مداخلت نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست میں کرپشن کو متعارف کرانے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے، ایسی قوتوں کو پیچھے دھکیلنا ہوگا، جنہوں نے عوام کے حقوق کے حصول کی بجائے استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، جس میں عوام کے بنیادی مسائل آئینی و جمہوری انداز میں فوری حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں، جس میں امیر اور غریب کو یکساں انصاف، تعلیم اور روزگار فراہم ہونے کے ساتھ بیروزگاری کا مکمل خاتمہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 730886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش