0
Wednesday 4 Jul 2018 23:28

عوامی نیشنل پارٹی کا اب تک باقاعدہ کسی سیاسی جماعت سے الائنس نہیں ہوا ہے، ترجمان

عوامی نیشنل پارٹی کا اب تک باقاعدہ کسی سیاسی جماعت سے الائنس نہیں ہوا ہے، ترجمان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا اب تک باقاعدہ کسی سیاسی جماعت سے الائنس نہیں ہوا ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے اب تک صرف قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی دودو نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے، ضلع غربی کے حلقہ این اے 249 کے لئے اے این پی کے امیدوار حاجی اورنگزیب بونیری مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اے این پی کے صوبائی صدر شاہی سید کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں، ضلع غربی کے صوبائی حلقے پی ایس 114 سے اے این پی کے ظفر خلیل خان مسلم لیگ (ن) کے سعید اللہ آفریدی کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ضلع شرقی کے صوبائی حلقے پی ایس 104 سے اے این پی کے امیدوار نور اللہ اچکزئی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار عرفان اللہ مروت کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد کے فیصلوں سے میڈیا کے ذریعے باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 735746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش