0
Thursday 5 Jul 2018 10:29

اسلام آباد کو اسلام کا گہوارہ بنائیں گے، خالد محمود

اسلام آباد کو اسلام کا گہوارہ بنائیں گے، خالد محمود
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ قوم متحدہ مجلس عمل پر اعتماد کرے تو شہ رگ پاکستان نریندر مودی کے پنجے سے آزاد کروائیں گے، اسلام آباد کو اسلام کا گہوارہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان، نائب امراء نورالباری، مشتاق ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم، ناظم انتخاب کاشف چوہدری، نصراﷲ رندھاوا، محمد یاسین خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 735787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش