0
Monday 9 Jul 2018 23:18

آصف زرداری کے گھر اور شوگر ملز پر تعینات 150 سے زائد پولیس اہلکار واپس طلب

آصف زرداری کے گھر اور شوگر ملز پر تعینات 150 سے زائد پولیس اہلکار واپس طلب
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے گھر اور شوگر ملز پر سیکیورٹی مقاصد کیلئے تعینات 150 سے زائد پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر آباد کے ایس ایس پی اعجاز احمد نے تصدیق کی ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اضلاع کے مختلف علاقوں میں آصف علی زرداری کی ملکیت پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو تھانے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر ملک بھر میں غیر متعلقہ سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات کل 12 ہزار 600 پولیس اہلکاروں کو واپس بلانے کا حکم دیا تھا۔ رواں برس اپریل میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں شماریاتی رپورٹ جمع کرائی گئی تھی، جس میں بتایا گیا عدالتی حکم پر پنجاب میں 4 ہزار 610، سندھ میں 5 ہزار 5، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار، بلوچستان میں 829، اسلام آباد میں 246 پولیس اہلکاروں کو واپس اسٹیشن پر بلا لیا گیا۔

ایس ایس پی اعجاز احمد نے کہا کہ انکاری پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاہم سابق صدر مملکت کی حیثیت سے زرداری ہاؤس کی منظور شدہ سیکیورٹی برقرار رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شخصیات اور اداروں کیلئے اضافی یا غیر منظور شدہ پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے فرائض سے ہٹا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے، تاہم پولیس اہلکاروں کو نواب شاہ کے مختلف حصہ میں تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس کو سیکیورٹی درکار ہے، وہ درخواست جمع کرانے کا پابند ہوگا، تاہم درخواست پر حتمی فیصلہ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی اور متعلقہ ادارے میرٹ کی بنیاد پر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 736821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش