0
Tuesday 31 Jul 2018 08:50

آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے سے باز رہے، امریکی وزیر خارجہ

آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے سے باز رہے، امریکی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کر دی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، تاہم دوسری جانب امریکہ نے آئی ایم ایف پیکج سے چین کیلئے پاکستانی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کی ہے اور امریکی وزیر خارجہ کا ہی کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جواز نہیں، آئی ایم ایف کے تمام معاملات پر نظر ہے۔ ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرض کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، کسی بھی متوقع پیکج پر پاکستانی حکام سے بات چیت نہیں کر رہے۔ تاہم ایک غیر ملکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے پر غور کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 741400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش