0
Thursday 2 Aug 2018 16:53

کراچی میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، 4 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بھٹائی آباد میں 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بھٹائی آباد سے 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ بچی کی شناخت کائنات کے نام سے ہوئی۔ سچل پولیس نے مرکزی ملزم شاہد محمود سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ زیر حراست افراد میں بچی کے قریبی رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ ابتدائی طبی رپورٹ اور پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بچی پر تشدد کا اعتراف کیا ہے، ان کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کئے جائیں گے، جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 742024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش