0
Thursday 9 Aug 2018 11:38

عمران خان کا سپاہی ہوں، انکے ویژن کی تکمیل کیلئے دن رات کام کرونگا، محمود خان

عمران خان کا سپاہی ہوں، انکے ویژن کی تکمیل کیلئے دن رات کام کرونگا، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلٰی محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا سپاہی ہوں، اعتماد کر کے مجھے وزیراعلٰی نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔ عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے دن رات کام کروں گا، اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ وہ عمران خان اور پارٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا وہ پارٹی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ تحریک انصاف صوبہ میں ماضی کی طرح مزید بہتر کارکردگی دکھائے گی اور خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کی پاسداری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں تحریک انصاف کے منشور پر مکمل عمل کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 743462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش