0
Saturday 11 Aug 2018 06:50

کشمیر بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دیا جائے، مسعود خان

کشمیر بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دیا جائے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر ریاست سردار مسعود خان نے کشمیر بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دینے اور بین الاقوامی ترسیلات زر کے لئے غیر ملکی کرنسی اکائونٹ کھولنے کی تجویز دیدی، انہوں نے یہ تجویز گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ سے یہاں ملاقات کے دوران دی، صدر آزاد کشمیر نے انہیں بتایا کہ اس وقت ریاست میں کشمیر بینک کی 68 برانچیں قائم ہیں جبکہ ڈیپازٹ ساڑھے نو ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، پہلے مرحلے میں بینک کو غیر ملکی کرنسی اکائونٹس کھولنے کی اجازت دی جائے اور پھر اسے شیڈول بینک کا درجہ دیا جائے۔ طارق باجوہ نے اس سلسلہ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی، گورنر سٹیٹ بینک وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھی ملے۔ قبل ازیں صدر نے دیہی ہیلتھ سینٹر ٹائیں سیری کا دورہ کیا اور گرلز انٹرمیڈیٹ کالج میں خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 743784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش