0
Thursday 23 Aug 2018 09:22

واجپائی مسئلہ کشمیر کو افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کرنیکے متمنی تھے، حریت الائنس

واجپائی مسئلہ کشمیر کو افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کرنیکے متمنی تھے، حریت الائنس
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حریت الائنس نے بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ واجپائی مسئلہ کشمیر کو افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے متمنی تھے۔ حریت الائنس کشمیر کے ترجمان فاروق احمد نے ہندوستانی سیاست کے قدآور لیڈر، وسیع النظر سیاسی شخصیت، مئسلہ کشمیر کو افہام و تفہیم، مذاکراتی عمل کے ذریعے پرامن طور و طریقہ سے حل کرنے کے متمنی اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور دکھ و صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

فاروق احمد نے کہا کہ واجپائی کی مسئلہ کشمیر حل کے خاطر کی گئی کوششوں کو سنہری حروف سے لکھنے کے قابل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واجپائی نے پرآشوب، ناموافق حالات کے باوجود جس جرت و ہمت سے وہ پاکستان گئے اور مینار پاکستان پر دوستی کا اعلان کیا وہ واقعی جرت مندانہ اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ واجپائی ایسے پہلے ہندوستانی وزیراعظم تھے جنہوں نے کشمیری عوام سے کشمیریت، انسانیت اور جمہوریت کا اعلان و وعدہ کر کے اس پر مہر تصدیق کی طرح قائم و دائم رہے۔
خبر کا کوڈ : 745887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش