اسلام آباد:
اسلام ٹائمز۔آزاد کشمیر میں پارٹی ٹکٹ لینے والے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے، نواز شریف نے کہا کہ آئین اور قانون کے احترام سے ہی بہتر طرز حکمرانی قائم کیا جا سکتا ہے۔ کرپشن کے فروغ سے کبھی ترقی نہیں کی جا سکتی، احتساب کے ذریعے اداروں کو مضبوط اور لاقانونیت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے قومی مقاصد کے مطابق فیصلے کئے جائیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہو، انصاف کی فراہمی اور وسائل پر مساویانہ حق، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہیں۔