0
Saturday 28 May 2011 01:59

فوج نے قوم کو مایوس کیا ہے، ابیٹ آباد آپریشن پر عوام جواب چاہتے ہیں، منور حسن

فوج نے قوم کو مایوس کیا ہے، ابیٹ آباد آپریشن پر عوام جواب چاہتے ہیں، منور حسن
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ملک میں جاری مہنگائی بدامنی اور آئندہ بجٹ کے اندر ٹیکس شرح میں متوقع اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن پر عوام کی بے چینی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، حکمرانوں نے پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق ابھی تک کمیشن کا اعلان نہیں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام پاک فو ج پر اعتماد کرتی ہے لیکن فوج نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے جس پر فوج کے متعلق عوام سوال اٹھا رہے ہیں۔ منور حسن نے کہا کہ نواز شریف اپنے جلسوں میں کہہ رہے ہیں کہ بھارت ہمارا دشمن نہیں ہے تو پھر وہ بتائیں کہ کس لیے ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ اور اب یو م تکبیر منانے سے بھی انحراف کر لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ پاس کروانے کے لیے کل کی قاتل لیگ آج کی قابل لیگ بن گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 74995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش