0
Tuesday 18 Sep 2018 21:52

عمران خان سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دیگی، مولا بخش چانڈیو

عمران خان سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دیگی، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے ایک ماہ میں ہی عوام کی  چیخیں نکلوا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مولا بخش چانڈیو نے منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے آتے ہی ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں، ایک طرف مہنگائی کی جا رہی ہے، تو دوسری طرف ترقیاتی بجٹ کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے  نواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی اور اب عمران خان سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی، کیونکہ موجودہ سرکار کی کوئی معاشی پالیسی ہے اور نہ داخلہ و خارجہ پالیسی۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دشمنی پہلے ماہ میں ہی کھل کر سامنے آچکی ہے، ایک طرف عوام دشمن اقدامات تو دوسری طرف وفاق کو کمزور کرنے کے اعلانات ہو رہے ہیں، غریب عوام پر بوجھ ڈال کر کہتے ہیں کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا رہا، بتایا جائے کہ گیس کی قیمت بڑھنے کا بوجھ عوام پر کیسے نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھینسوں اور گاڑیوں کی نیلامی کا ڈرامہ اور سادگی کی شوبازی سے ملک نہیں چلا کرتے، حکومت ہوش کی ناخن لے اور عوام اور وفاق دشمن اقدامات کی مزاحمت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 750930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش