0
Tuesday 25 Sep 2018 17:10

بھارتی یاد رکھیں جنگ شروع تم کرو گے، ختم ہم کریں گے، افتخار نقوی

بھارتی یاد رکھیں جنگ شروع تم کرو گے، ختم ہم کریں گے، افتخار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر سید افتخار نقوی نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں، بھارت کی اتنی جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ بھی اٹھا کر دیکھے، مسلح افواج وطن عزیز کا دفاع بھرپور طریقے سے کرنا جانتی ہے، اور پوری قوم مسلح افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا منفی رویہ بھارت کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم کسی بھی محاذ پر پہل نہیں کریں گے، انڈین ہماری شرافت اور امن پسندی کو کمزروی نہ سمجھیں، بھارت نے بھول کر بھی جنگ والی کوئی حرکت کی تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ ڈاکٹر سید افتخار نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، ہمیں پتہ ہے کہ ملک کا دفاع کیسے کرنا ہے، جنگ کے راگ آلاپنے والے سن لیں، شروع تم کرو گے اور ان شاء اللہ اختتام کا فیصلہ ہم کریں گے، بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 752120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش