0
Monday 1 Oct 2018 11:31

کرپشن کا خاتمہ اور قرضوں سے نجات ضروری ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کرپشن کا خاتمہ اور قرضوں سے نجات ضروری ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور قرضوں سے نجات میں وقت کی فلاح ہے۔ مہنگا انصاف عدل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ قرآن وسنت کا نفاذ قوم کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔ نئی حکومت مدینہ کی اسلامی ریاست کے وعدے پر عمل شروع کریں۔ نئی حکومت سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں، مگر لگتا ہے کہ نئی حکومت بھی قرضوں پر ملک چلانا چاہتی ہے اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ارادہ کر چکی ہے۔ کوئٹہ سے جاری بیان میں مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ نئے نئے ٹیکسز اور روزمرہ ضرورت کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کرتی رہیگی۔ ابھی تک حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی، بلکہ الٹا حکومت نے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات، سیمنٹ اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام آدمی کی پریشانیوں کو دو چند کر دیا ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسیاں بھی وہی ہیں، جو سابقہ حکومتوں کی تھیں۔ بلوچستان کے عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ زراعت تباہ، پانی ناپید، تعلیم وصحت اور روزگار کے مواقع وسہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر روزگار کی تلاش میں ہے، مگر ان کا سننے والا کوئی نہیں۔معیشت کو سہارا دینے، کرپشن کے خاتمے، لوٹی ہوئی دولت برآمد کرنے اور لٹیروں کو سزاء دینے کیلئے اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

موجودہ حکومت نے معیشت کو سود سے پاک کرنے اور زکوة وعشر کا نظام رائج کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ہم نے جس کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغاز کیا تھا، وہ کامیابی سے جاری ہے۔ آج قوم کا بچہ بچہ کرپشن کے خلاف بات کرتا ہے۔ نئی حکومت قومی دولت برآمد کرنے، قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والوں کا کڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ غریبوں پر ٹیکس لگانے، مہنگائی کا طوفان برپا کرنے کے بجائے لٹیروں سے قومی دولت برآمد کرکے انہیں عوام کی حالت بدلنے وقرض ادا کرنے پر خرچ کیا جائے۔ بیرون ملک سرمایہ پڑا قومی سرمایہ لانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ قوم کا سرمایہ بیرون ملک بنکوں میں پڑا ہے۔ حکومت اپنے وعدوں کے مطابق وہ دولت ملک لے آئیں اور قوم کو قرض سے نجات دلائیں۔ حکومت بلاتفریق احتساب کا عمل فوری طور پر شروع کریں۔ بلوچستان کے باصلاحیت، پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں اور ہر جگہ غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ بلوچستان کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اب بند ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 753208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش