0
Thursday 4 Oct 2018 21:27

ہمیں شہری سندھ کے ساتھ آنکھ مچولی اور جھوٹے دعووں کے بجائے عملی کام چاہیئے، عامر خان

ہمیں شہری سندھ کے ساتھ آنکھ مچولی اور جھوٹے دعووں کے بجائے عملی کام چاہیئے، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ہم وعدوں، دعوں اور نمود و نمائش کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، اس لئے ہمیں شہری سندھ کے ساتھ اب آنکھ مچولی اور جھوٹے دعووں کے بجائے عملی کام چاہیئے، کراچی میں ترقی شروع ہوچکی ہے، سندھ اور وفاق فنڈز جاری کرکے شہر کی رونقیں بحال کرنے میں اپنا حصہ ڈالے۔ انہوں نے یہ بات مرکزی انتخابی دفتر حلقہ این اے 243 پر جمع ہونیوالے کارکنان، ہمدردوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ عامر خان نے کہا کہ 70 فیصد ریونیو دینے والے شہر کو اب اسکا جائز حصہ دینا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، تمام حق پرست امیدوار عملی کام کیلئے متحرک ہیں اور ضمنی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر حق پرست پرانے جذبے کے ساتھ متحرک ہیں، انشاء اللہ کامیابی کی نوید دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام میں ماضی کی حکومتیں حیل و حجت سے کام لیتی رہیں اب اس پر ہمیں عمل چاہیئے، ہم امید کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت معاہدہ پر عملدرآمد کریگی اور شہری سندھ کو حق ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 753954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش