0
Wednesday 10 Oct 2018 10:21

امریکا غیر دانشمندانہ اقدامات سے گریز کرے، چین

امریکا غیر دانشمندانہ اقدامات سے گریز کرے، چین
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی قیادت میں امریکا کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے چین کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وانگ زی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر چین نے امریکیوں کو خبردار کیا کہ وہ غیر دانش مندانہ اقدمات سے گریز کریں ورنہ اس کے خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے چینی ہم منصب سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی، اس دوران باہمی تنازعات کے پیش نظر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مذاکرات چاہتے ہیں، تاکہ عالمی تجارتی جنگ کے بجائے باہمی قربتیں پیدا ہوں۔ ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ زی نے تجارتی جنگ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن حکومت نے تجارتی جنگ شروع کرتے ہوئے باہمی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ امریکی وزیر خارجہ نے موقف اختیار کیا کہ امریکی حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 754995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش