0
Friday 12 Oct 2018 16:49

منان وانی تحریک آزادی کا بیش قیمت سرمایہ تھے، سید صلاح الدین

منان وانی تحریک آزادی کا بیش قیمت سرمایہ تھے، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ حزب المجاہدین کی کمانڈر کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس اُس وقت منعقد ہوا جب تنظیم کے ایک معروف کمانڈر منان وانی اپنے دو ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کر گئے۔ اس غیر معمولی اجلاس سے تنظیم کے سربراہ سید صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منان وانی اس تحریک آزادی کا بیش قیمت سرمایہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف اُن کا بندوق بھارت کے لئے سوہان روح بنا ہوا تھا بلکہ اُن کے الفاظ بھی بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری کئے ہوئے تھے۔

سید صلاح الدین نے کہا کہ شہید منان وانی کے یہ الفاظ ’’جب قابض غیر مہذب، وحشی ہو، اس کا اجتماعی ضمیر خون آشام ہے، اس کی اخلاقیات دھوکہ اور فریب ہے، اس کی ذہنیت غالبانہ، توسیع پسندانہ ہے اور وہ بندوق کی نالی سے سوچتا ہے، ایسے میں پرامن مذاکرات ردعمل نہیں ہو سکتا، ضروری ہے کہ اس کا گھمنڈ توڑا اور کچلا جائے‘‘ سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا حزب المجاہدین انتہائی صدمے سے دوچار ہے، اُن کی جدائی ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے، ایسے لوگ بڑی مدتوں کے بعد ہی کسی قوم یا تنظیم کو میسر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین کی یہ خوش نصیبی تھی کہ ہمارے صفوں میں منان وانی جیسا سکالر موجود تھا۔
خبر کا کوڈ : 755314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش