0
Sunday 14 Oct 2018 23:13

مایوس کن حکومتی پالیسیاں معیشت کو کمزور کر رہی ہیں، ثروت اعجاز قادری

مایوس کن حکومتی پالیسیاں معیشت کو کمزور کر رہی ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غربت کو ختم کرکے ہی جرائم کی روک تھام پر قابو پایا جا سکتا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نے معیشت کو غیر مستحکم کیا ہے، حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، ملک کی تاریخ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، مایوس کن حکومتی پالیسیاں معیشت کو کمزور کر رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کو بھوک و افلاس کی زندگی گذارنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی بجائے حکومت نئے دوست ممالک سے رابط تیز کرے، تاکہ ملک میں معاشی استحکام پیدا ہو، آئی ایم ایف کے قرضوں سے استحکام نہیں، بلکہ ملک مقروض اور مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھوئے گی۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے عوام بہتری اور ترقی و خوشحالی کی امیدیں لگائے ہوئے تھے، مگر تھوڑے سے عرصے میں معاشی ابتر صورحال سے عوام مایوس ہونے لگے ہیں، حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے، دعوؤں کے بجائے عملی طور پر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کو حقوق اور ریلیف فراہم کرتی ہے، جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کا اساس محرومی ختم کیا جائے، بے جا ٹیکسوں کی بھرمار کو ختم اور عوام کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے، غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی طور پر حکومت سبسڈی کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ : 755844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش