0
Monday 15 Oct 2018 06:01

85 فیصد اوورسیز ووٹر نے ووٹ کاسٹ کیے، یہ طے ہونا باقی ہے کہ ان ووٹوں کو شامل کرنا ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن

85 فیصد اوورسیز ووٹر نے ووٹ کاسٹ کیے، یہ طے ہونا باقی ہے کہ ان ووٹوں کو شامل کرنا ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کا فیصلہ نادرا حکام سے ملاقات میں ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہنا  تھا کہ 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے اور پولنگ کا عمل انتہائی پُر امن رہا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز 85 فیصد ووٹر نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں، لیکن کل نادرا حکام کے ساتھ ملاقات میں طے ہوگا کہ اوورسیز کے ووٹوں کو شامل کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے تمام حلقوں کے نتائج موصول ہوجائیں گے، جب کہ راولپنڈی اور لاہور میں آر اوز تک نتائج پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 7 حلقوں کے نتائج رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت موصول رات کو ہی ہو چکے ہیں، جب کہ ہمیں آر ٹی ایس سے متعلق کسی قسم کی شکایت نہیں ملی۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں پہلی بار سمندر پار پاکستانی بھی انتخابی عمل کا حصہ بنے اور ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے اور انہیں پہلے بطور ووٹر رجسٹرڈ کیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن یکم ستمبر سے 17 ستمبرتک کی گئی اور وہ اپنی رجسٹریشن زائد المیعاد پاسپورٹ پر بھی کرسکتے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کےوقت پاسپورٹ کی ضرورت نہیں تھی، ووٹرز کو ووٹر پاس ای میل آئی ڈی مہیا کیا گیا جس کے ذریعے انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ حکام نے بتایا کہ سمندر پار 7364 پاکستانی بطور ووٹرز رجسٹر کیے گئے جن میں سے انٹرنیٹ کے ذریعے کل 6 ہزار 233 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ضمنی انتخابات میں رجسٹرڈ 84 فیصد آئی ووٹرزنے ووٹ کاسٹ کیا، قومی اسمبلی کے 5117 آئی ووٹ کاسٹ ہوئے اور صوبائی اسمبلیوں کے 1116 آئی ووٹ کاسٹ ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سمندرپار پاکستانیوں نے پاس کوڈ سے بذریعہ انٹرنیٹ اپنا ووٹ پاکستانی وقت کے مطابق ہی کاسٹ کیا۔
خبر کا کوڈ : 755862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش