0
Monday 30 May 2011 14:47

سانحہ مہران بیس،نیوی کا سابق کمانڈو 2 ساتھیوں سمیت لاہور سے گرفتار

سانحہ مہران بیس،نیوی کا سابق کمانڈو 2 ساتھیوں سمیت لاہور سے گرفتار
لاہور:اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے لاہور سے نیوی کے سابق کمانڈو کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں سابق نیوی کمانڈو کامران احمد، اس کا بھائی زمان اور ایک نامعلوم ساتھی شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے نے کامران احمد کو جمعہ کی دوپہر ایک اطلاع پر چھاپہ مار کر دکان سے حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ حراست میں لئے گئے کامران احمد کو دس سال قبل اعلٰی آفیسر پر تشدد کے الزام میں کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں کامران کی والدہ ارشاد بیگم نے مطالبہ کیا کہ ہمارے بچوں کے حوالے سے بتایا جائے کہ وہ کہاں پر ہیں۔ والد صدرالدین کا کہنا تھا کہ بیٹوں کی فون نمبر پر کال کرنے پر بتایا گیا کہ انہیں مخبری پر اٹھایا گیا ہے۔ کامران کے بھائی نے بتایا کہ کامران احمد پی این ایس مہران اور پی این ایس اقبال میں تعینات رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق نیول کمانڈو کامران احمد پر پی این ایس مہران میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق پی این ایس مہران حملے کے شبے میں حساس اداروں نے ابتدائی تحقیقات کے دوران لاہور سے پاک بحریہ کے سابق کمانڈو اور ان کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کامران ملک اور ان کے بھائی زمان ملک کو گلبرک کے علاقے سے گرفتار کیا۔ کامران ملک کا دس سال قبل کورٹ مارشل ہوا تھا۔ دونوں بھائی ایک ہی گھر میں مقیم تھے۔ حساس اداروں نے دونوں بھائیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ کامران ملک کے تین اور زمان کا ایک بچہ ہے۔ کامران زمان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹوں کو جمعہ کے روز حساس اداروں کے اہلکار وں نے گرفتار کیا۔ یہ اہلکار سادہ لباس میں ملوث تھے۔ جبکہ والدہ نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کو پاک بحریہ سے پاگل کر کے نکالا گیا۔
خبر کا کوڈ : 75603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش