0
Friday 26 Oct 2018 09:15

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی، محمود شاہ

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی، محمود شاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لشکر طیبہ کے چیف محمود شاہ نے نوگام معرکہ آرائی میں شہید ہوئے سبزار احمد صوفی اور عاصف احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہداء نے اپنی جان کی قربانی دے کر واضح کردیا ہے کہ کشمیری قوم حصول مقصد تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ اپنے ایک بیان میں محمود شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی تمام تر کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اور اب وہ طاقت کا استعمال کررہا ہے تاکہ کسی طرح آزادی کی آواز کو دبایا جاسکے مگر وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

محمود شاہ کے بیان کے مطابق دنیا کو اس بات پر غور کر لینا چاہئے کہ ہندوستانی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والا کشمیری طالب علم آخر کیوں بندوق تھامنے کیلئے مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک پی ایچ ڈی اسکالر جاں بحق ہوتا ہے تو اس کی جگہ دس مزید بندوق اٹھانے کو تیار ہوتے ہیں۔ لشکر چیف نے کہا کہ ہندوستان سے آزادی تک مسلح جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 757889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش