0
Monday 29 Oct 2018 16:19

کابل، الیکشن کمیشن پہ خودکش حملہ، دو افراد ہلاک

کابل، الیکشن کمیشن پہ خودکش حملہ، دو افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں الیکشن کمیشن آفس کے نزدیک خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خود کش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گئے جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی الصبح پیدل آنے والے ایک شخص نے الیکشن کمیشن آفس کے مرکزی دروازے پر پولیس اہلکاروں کے نزدیک پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ پولیس اہلکار کے ساتھ ایک شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ ترجمان گورنر کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس نے ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں حال ہی میں پارلیمانی اور کونسل کے انتخابات مکمل ہوئے ہیں تاہم انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے دفتر پر چار سے زائد بار خود کش حملے ہو چکے ہیں جب کہ صرف انتخابات کے دو روز میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 758397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش