0
Tuesday 31 May 2011 19:44

لیبیا،جنوبی افریقہ کے صدر کی قذافی سے ملاقات، معمر قذافی سیز فائر پر آمادہ

لیبیا،جنوبی افریقہ کے صدر کی قذافی سے ملاقات، معمر قذافی سیز فائر پر آمادہ
طرابلس:اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زمہ نے لیبیا میں قذافی سے ملاقات میں افریقہ یونین کی جانب سے معاملات کو سلجھانے کی پیشکش کی ہے۔ لیبیا میں بغاوت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مسئلے کے پرامن حل کیلئے جنوبی افریقہ کے صدر نے قذافی سے ملاقات میں افریقی یونین کی جانب سے تعاون کی پیشکش کی ہے، لیکن کچھ ہی گھنٹے بعد نیٹو حکام نے کہا کہ قذافی کا ظالمانہ اقتدار ختم ہونے کو ہے۔ کشمکش کے نتیجے میں زنتان سے چالیس ہزار لوگ بھاگ چکے ہیں، باقی قریبی غاروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، ابو سلیم جیل سے آزاد کیے گئے تین باغی ریڈکراس کے طیارے سے بن غازی پہنچ کر تشدد کی داستانیں سنا رہے ہیں۔ کئی مبصرین لیبیا پر نیٹو حملوں کو مغرب کے استعماری عزائم سے تعبیر کر رہےہیں۔
ادھر لیبیا کے صدر معمر قذافی سیز فائر پر آمادہ ہو گئے۔ جنوبی افریقا کے صدر جیکب ذوما نے طرابلس میں معمر قذافی سے ملاقات کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے صدر نے بتایا کہ معمر قذافی سیز فائر کے لئے افریقن یونین کی تجویز پر عمل درآمد کیلئے رضامند ہیں۔ اس تجویز کے تحت تمام فریقین فائر بندی کر دیں گے اور نیٹو کی فضائی کاروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔ مخالف گروپوں کا کہنا ہے کہ فائر بندی کی تجاویز میں معمر قذافی کی اقتدار سے علیحدگی کی شرط شامل نہیں لہذا وہ یہ تجویز مسترد کرتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 75895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش