0
Friday 9 Nov 2018 13:49

حکومت کو ہندوستانی معیشت میں استحکام اور شفافیت کو بحال کرنا چاہئیے، منموہن سنگھ

حکومت کو ہندوستانی معیشت میں استحکام اور شفافیت کو بحال کرنا چاہئیے، منموہن سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے سینئر لیڈر اور بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بڑے نوٹوں کی منسوخی کو ’’بدقسمتی اور بیمار سوچ کا نتیجہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اثر ہر شخص، ہر عمر، ہر صنف، ہر مذہب اور کسی بھی کاروبار سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر بری طرح پڑا ہے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ ہندوستانی معیشت میں یقین اور شفافیت کو بحال کرے۔ نریندر مودی کے ذریعہ کئے گئے بڑے نوٹوں کی منسوخی کے اعلان کو دو سال پورے ہونے پر منموہن سنگھ نے ایک بیان میں حکومت ہندوستانی معیشت اور کاروباری بازاروں میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے ذمہ دار عناصر کو ختم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 760160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش